Urdu International-interfaith-delegation

Published on May 26th, 2014 | by ksc

ڈاکٹر فائی سے نارویجن ممبر پارلیمنٹ کی ملاقات

واشنگٹن کشمیری سکینڈنیوین کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سر دارعلی شاہنواز نے نارویجن رکن پارلیمنٹ اور القدس کے رہنما کے ہمراہ کشمیر ی امریکن کونسل کادورہ کیا اور کونسل کے نظر بند ڈائریکٹرڈاکٹر غلام نبی فائی سے ملاقات کی جس میںمسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، دنیا کے مختلف ممالک میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی کاوشوں میں مصروف کشمیریوں کو درپیش مشکلات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، علی شاہنواز نے تحریک آزادی کے لئے ڈاکٹر غلام نبی فائی کی کوششیں کوتاریخی اورناقابل فراموش قراردیا۔ علی شاہنواز نے کہاکہ کشمیر میں بھی کشمیری قیادت کو نظر بندیوں اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے جیلوں میں جاتا پڑتا ہے ، ڈاکٹر غلام نبی فائی کو بھی امریکہ نے بالکل اسی طرح گرفتار کیا جس طرح بھارت سرکار تحریک آزادی کو سرد مہری کا شکار کرنے کیلئے حریت رہنماوں کو پابند سلاسل کرتی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر غلام نبی کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی حکومت کشمیری عوام کو بھارتی فورسز سے نجات دلانے کے لئے کوششوں میں مصروف رہنما کے خلاف قائم مقدمات کو خارج کرتے ہوئے انہیں آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دے گی تاکہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ملاقات میں دنیا کے مختلف ممالک میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی کوششوں میں مصروف کشمیری رہنماوں کو درپیش مشکلات اور ان کے خاتمے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔


About the Author



Leave a Reply

Back to Top ↑